بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجٹ سے پاکستان کی قوم بالکل بھی خوش نہیں ،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراورپی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،جو زیادتی اس حکومت نے کی ہے جی بی کی حکومت خوش نہیں ،

صرف ایک شخص خوش ہوا وہ ہے مودی، وہ فاشسٹ ہے،اتوار کووزیراعلیٰ گلگت بلتستان اورمراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کاکہناتھاکہ اگر انہیں لگتا ہے کہ کوئی ان سے پوچھے گا نہیں تو یہ ان کی بھول ہے،یہ لوگ کرپٹ بھی ہیں، قاتل بھی ، اور یہ غدار بھی ،

ایسے لوگوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا،انہو ں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،برف پڑنے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا وقت کم ہے،اس بجٹ سے پاکستان کی قوم بالکل بھی خوش نہیں ہے