کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک )سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ سری لنکا کا موجودہ بحران اس کا اپنا پیدا کردہ ہے۔ ایک انٹرویو میں وکرما سنگھے نے کہاکہ روس نے سری لنکا کو گندم کی برآمد کی بھی پیشکش کی ہے، روس سے مزید تیل خرید سکتے ہیں لیکن پہلے دیگر ذرائع دیکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح ملک کو بحرانی صورت حال سے نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے مزید مالی مدد قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، وکرما سنگھے کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔
سری لنکا کا بحران اس کا اپنا پیدا کردہ ہے، وزیراعظم وکرما سنگھے








