اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی نئی ویزا پالیسی افغان بھائیوں کی مدد کی عکاس ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ ویزا سے سفر کے لیے کاغذی کارروائی مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی افغان عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔
پاکستان کی نئی ویزا پالیسی افغان بھائیوں کی مدد کی عکاس ہے،وزیراعظم








