بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری نرخ نامے کے مطابق نان روٹی نہیں بیچ سکتے،تندور مالکان نے صاف انکار کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)تندور مالکان نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی 10 روپے نان کی قیمت 15روپے مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا،کئی علاقوں میں تندور مالکان روٹی او رنان اپنے مقرر کئے گئے

نرخوں پر فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے جاری نوٹیفکیشن میں 100گرام روٹی 10 روپے اور 120گرام نان کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی۔لیکن تندور مالکان نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ صدر نانبائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کے مطابق 80 کلو فائن آٹے کی بوری 6700 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ 4 ماہ پہلے بوری 5900 روپے تک مل رہی تھی۔

نوٹیفکیشن مسلط کیا گیا اس کو نہیں مانتے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق نان روٹی نہیں بیچ سکتے۔تندور مالکان کا اجلاس بلا لیا ہے، آئندہ کی حکمت عملی بنارہے ہیں،مشاورتی اجلاس کے بعد حتمی فیصلے کریں گے۔دوسری جانب کئی علاقوں میں روٹی اور نان کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ مختلف علاقوں میں روٹی 10اور12روپے جبکہ نان 18 سے 20روپے میں فروخت کیا جارہاہے۔