اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دے دیا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ اسی دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا میچ شیڈول ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے۔
خواجہ آصف نے ان اعلانات کو پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے میچز چھیننے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اپنے سیاسی مفادات کے لیے اس حد تک گر سکتے ہیں، جس کا شاید ان کے حمایتیوں کو بھی اندازہ نہیں تھا۔
دریں اثنانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی والے پاکستان کی تضحیک کرنے کی سازش میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کے ساتھ ضرورت بات چیت کرنی چاہئے،اگر ان کے کے پی انتخابات سے متعلق تحفظات ہیں توہمیں اس کے ساتھ کھڑاہوناچاہئے۔مولانا کے ساتھا ہمارے تعلقات میں تسلسل ہوناچاہئے۔
انہوں نے کہاکہ سیاست میں کوئی حرف آخرنہیں ہوتا، معاملات تصادم سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں،
پاکستان میں 25کے قریب اتحاد بنے کوئی ایک بتادیں جو کامیاب ہواہوگا،
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں موجود پارٹیوں کے ایک دوسرے پر بھی تحفظات ہیں،ایک دوسرے پر اعتراض کرنے والے ایک دوسر ے کے ساتھ کیسے ہوسکتےہیں؟ایسے اتحای فطری نہیں ہوتے ، نئے انتخابات کی ڈیمانڈ ہوئی تو پورئے ملک کے لیے ہوگی۔








