راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بنگلادیش کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے ملاقات کی اور علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلادیش کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل محمد نظم الحسن نے کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 اور امن ڈائیلاگ کے انعقاد کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلا دیش کے نیول چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلح افواج کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا۔
آرمی چیف سے بنگلادیشی نیول چیف کی ملاقات، علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردارکی تعریف








