کراچی:ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار سے زائد کمی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 998 روپے سستا ہوگیا جبکہ ایک تولہ سونا 2 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 2861 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
ایک تولہ سونا 998 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 2 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگیا جبکہ دس گرام سونا 897 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 56 ہزار 344 روپے کا ہوگیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1346 روپے اضافے کے بعد تین لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔
تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی








