صوابی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش مرکزی رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے۔
حماد اظہر نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ کے موقع پر لاہور میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی ہے۔
احتجاجی ریلی پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے پی پی 161 میں نکالی، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کی جانب سے یوم سیاہ منایا جارہا ہے، اور اس موقع پر مرکزی جلسہ عام خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں کیا گیا۔
صوابی میں ہونے والے جلسہ عام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، شیر افضل مروت، محمود اچکزئی اور دیگر نے خطاب کیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہاکہ 8 فروری 2024 کو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم اس جعلی حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پی ٹی آئی کے روپوش رہنما حماد اظہر منظر عام پر آگئے








