اسلام آباد(صغیر چوہدری)غیر ملکی سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی۔ایف آئی اے کا بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عامر، محمد مدثر ، محمد ذکریا، سید نور اور وجیہہ محمود کے نام سے ہوئی ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا،ملزمان بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں
گرفتار ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خریدوفروخت کرتے تھے،بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے تھے۔گرفتار ملزمان سے 335 غیر قانونی سمز اور 5 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئے
چھاپہ مار کاروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی گئی،ایف آئی ائ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن،غیرملکی سموں کی غیرقانونی فروخت میں ملوث 5 ملزمان گرفتار








