بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد: پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نکالا اور اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ نوازشریف کو غلط نکالا گیا، کسی کو کوئی شک نہیں کہ باجوہ نےثاقب نثارکے ساتھ مل کرنوازشریف کو نکلوایا، نواز شریف کو نکلوانے میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔
انہوں نے کہاکہ باجوہ نے نوازشریف کو نکالا اورثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، نوازشریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا، نوازشریف کو ایون فیلڈ، پاناما پر نکالتے تو اور بات تھی لیکن انہيں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔
انہوں نے کہاکہ آج تک نواز شریف کو کبھی سمجھ نہیں آئی کہ انہيں کیوں نکالا گیا اور یہ بات خود مجھے بھی کبھی سمجھ نہيں آئے گی کہ انہیں تحریک انصاف نے کیوں نکالا، ان میں اور نواز شریف میں یہ مماثلت ہے اور آج اسمبلی کے فلورپربھی نعرہ لگایا کہ مجھے کیوں نکالا؟
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی شیر افضل مروت کو عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی سے نکالا گیا۔