لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی مشہور اداکارہ نمرہ شاہد نے اپنے ہنی مون کی بولڈ تصاویر شیئر کر کے فینز کو حیرت میں ڈال دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق “اے مشت خاک ، وفا ء بے مول اور تیری بے حسی”جیسے ڈراموں میں لیڈنگ کردار ادا کرنے والی اداکارا نمرہ شاہد اس وقت اپنے شوہر کیساتھ دبئی میں ہنی مون منا رہی ہیں جس کی تصاویر وہ باقاعدگی کیساتھ اپنے فینز کیساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں واضح رہے کہ نمرہ اسی سال 28مارچ کو زکریا کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں لیکن تاحال نمرہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر اپنے نام کیساتھ شوہر زکریا کا نام نہیں لگایا ۔
نمرہ نے 2016میں ایکٹنگ کا آغاز کیا اور جلد ہی انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے انڈسٹری میں اپنا نام بنا لیا، ان کے بہترین ڈراموں میں “سہیلیاں، گھر جمائی ، رومیو ویڈز ہیر ، بھرم ، شاہ رخ کی سالیاں اور وفاءبے مول” شامل ہیں ۔









