بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس اسمبلی میں نہ آتی توحمزہ شہباز وزیراعلی نہ بنتے، راجہ بشارت

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پولیس اسمبلی میں نہ آتی توحمزہ شہباز وزیراعلی نہ بنتے، تاثر دیا جا رہا ہے آئی جی کو بلا کر بے عزتی کریں گے۔

سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملک اسلم، محمود الرشید اور سبطین خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبہ تھا آئی جی اور چیف سیکریٹری مہمانوں کی گیلری میں بیٹھیں، مہمانوں کی گیلری میں آکراسمبلی کی کارروائی دیکھیں، پولیس اسمبلی میں نہ آتی تو حمزہ شہباز وزیراعلی نہ بنتے، آئی جی پنجاب کنگ میکرہیں۔ دوسری جانب ملک اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی آئی جی کے پی کے کے طور پرکام کر رہے ہیں، پولیس دوگروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گلوبٹ والی پولیس، دوسری قانون کے مطابق کام کرنے والی ہے،

قانون کے مطابق کام کرنے والوں کوسائیڈ پرکردیا۔ اس موقع پر محمود الرشید نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اسٹے آرڈر پر وزیراعلی بنے ہوئے ہیں، وزارت اعلی بچانے کیلئے پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے، جب تک بربریت کا حساب نہیں دیں گے ایوان نہیں چلے گا۔ اس موقع پر سبطین خان نے کہا کہ حمزہ کہہ دیں آئی جی بات نہیں سن رہے تو ہم دستبردار ہو جائیں گے، بجٹ پاس کروانا چاہتے ہیں، شرط ہے سرکاری افسران پیش ہوں، 25 مئی کو ہمارے گھروں پر چھاپے مارے گئے، پبلک سرونٹ اسمبلی میں کیوں نہیں آسکتے؟