کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عطااللہ تارڑکا سماجی بائیکاٹ ہونا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں علی زیدی نے کہا کہ تکبر بالآخر اپنا اصلی رنگ دکھاتا ہے کیونکہ اس میں عزت نفس نہیں ہوتی۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ملک کے قانون سمیت ہر ایک کے لیے تکبر اور بے غیرتی کی عکاسی کر رہی ہے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ موصوف کی پرورش اور ان کی خاندانی اور سیاسی سوچ کو بھی بے نقاب کررہی ہے، اس منحوس کا سماجی بائیکاٹ ہونا چاہیے۔









