بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی ڈالر 206 روپے کی حد بھی عبور کر گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (نیوز ڈیسک )روپے کی قدر بدترین گراوٹ کا شکار ہونے لگی، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل اپنی قدر کھو رہا ہے، آج ایک مرتبہ پھر اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 206 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری طرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 203 روپے 86 پیسے سے بڑھ کر 205 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے۔