لاہور (نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہیں، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ میچ کے دوران بارش بھی رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں نے ابھی تک ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، افغانستان کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔








