بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشرف سے ذاتی عنادنہیں، واپس جانا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے،نواز شریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف پاکستان واپس جانا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے ۔ اپنی ایک ٹوئٹ میں نوازشریف نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔انہوں نے کہا کہ میں پرویز مشرف کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔