بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلیا کے بیٹر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو گئے، وہ پیر کی انجری کا شکار ہوئے تھے

آسٹریلوی اسکواڈ میں میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

21 سالہ کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔