لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے کہا ہےکہ کالا باغ ڈیم بننا پاکستان کے لئے نا گزیر ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے بتایا کہ بھاشا ڈیم کے لئے اکٹھاکیا گیا چندہ (ڈیم فنڈ) محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ثاقب نثار نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ ڈیم پرجا کر بیٹھوں اور پیروی کروں۔انھوں نے کہا کہ 5 رکنی بینچ کے حکم کے بغیر ایک پیسہ بھی نہیں نکل سکتا۔
کالا باغ ڈیم نا گزیر،بھاشا کا چندہ محفوظ ہاتھوں میں ہے، ثاقب نثار








