لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے استفسار کیا ہے کہ گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا؟ ایوان اقبال میں ہونے والا اجلاس غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت کو گزشتہ روز بجٹ پیش کرنے کی پیشکش کی تھی، اگر ایک اجلاس چل رہا ہے تو دوسرا نہیں بلایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے بجٹ اجلاس سیکریٹری قانون کے تحت کیا ہے، گورنرپنجاب کے اقدامات غیرآئینی ہیں، اسپیکر کی موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی ایک ادارہ ہے، گورنر نے اس کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے، ایوان اقبال میں ہونے والا اجلاس غیرآئینی و غیرقانونی ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا ؟
گورنر کون ہوتا ہے اجلاس بلانے والا ؟ سپیکر پنجاب اسمبلی کا استفسار








