اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا کے انتظامی سربراہ محمود خان دو ارب روپے کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین وزیراعلیٰ نکلے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کروڑوں کی جائیداد اور نقدی کے مالک ہیں، جب کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی مالی حالت اپنے صوبے کی طرح پتلی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق ملک کے چاروں وزرائے اعلیٰ میں کے پی کے محمود خان کا 2 ارب اثاثوں کے ساتھ پہلا نمبر ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کروڑوں کی جائیداد اور نقدی کے مالک ہیں، جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی مالی حالت اپنے صوبے کی طرح پتلی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے اندرون ملک اثاثوں کی مالیت 2 ارب 33 کروڑسے زائد ظاہرکی ، ان کے بینک اکاؤنٹس میں 19 کروڑ سے زائد رقم ، زمین کی فروخت کےعوض 8 کروڑ 79 لاکھ روپےملے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے گھرکی مالیت 20 لاکھ ، مائننگ کمپنی بند ہو چکی ، ان کے پاس ایک لاکھ روپے نقد ، اکاؤنٹ میں 15 لاکھ سے زائد رقم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ڈی ایچ اے کراچی میں 1 کروڑ15 لاکھ روپے کا گھر ، بیٹی کے نام ڈی ایچ اے کراچی میں 3 کروڑ مالیت کے2 پلاٹ ہیں ۔ مراد علی شاہ دو گاڑیوں کے بھی مالک ، بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے ، اہلیہ کے پاس 100 تولے سونا ہے۔
محمود خان2ارب کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین وزیراعلیٰ نکلے








