اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے پاکستان میں سکیورٹی کمپنی بنانے کی درخواست کردی، وزارت داخلہ نے درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے چینی حکومت کی طرف سے سیکیورٹی کمپنی کھولنے کی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی دوسرے ملک کو سیکیورٹی کمپنی کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔چین نے درخواست منسٹری آف اسٹیٹ سیکیورٹی کی طرف سے حکومتِ پاکستان کو ارسال کی تھی۔
چین کی پاکستان میں سکیورٹی کمپنی بنانے کی درخواست مسترد








