امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سازش کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں، بار بار دُہرانے سے الزام سچ نہیں ہوجائے گا۔
ملیحہ لودھی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بیانیے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت نے سازش کی تردید کی ہے تو وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تحقیق کی بنیاد پر ہے۔ یہ جھوٹ ہے کہ امریکا نے جو کہا ہم نے مانا، ایسا ہوتا تو پاکستان جوہری طاقت نہ بنتا۔
دوسری جانب بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کا کہنا ہے کہ فوج کو متنازع بنانا ملک کے ساتھ زیادتی ہے، پی ٹی آئی سازش کا موضوع چھوڑ کر آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے انہیں نکالا گیا تو انہیں بھی سیاسی جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔









