جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک )پاکستان اور جنوبی افریقا کے سفارتی تعلقات میں تنازع پیدا ہو گیا، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے سفارتخانوں کی گاڑیوں کے ٹرانسفر ، رجسٹریشن پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے محکمہ ریونیو سروسز نے پاکستانی سفارتخانے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
#Pakistan and #SouthAfrica having troubles in their diplomatic relations- South Africa has started investigating a scandal in which some Pakistani diplomats were found involved in importing and selling cars in violation of local laws.More details in the video pic.twitter.com/qF48pC4QTB
— Azaz Syed (@AzazSyed) June 16, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں پر بیرون ممالک سے منگوا کر گاڑیاں خلاف ضابطہ فروخت کا الزام ہے۔
جنوبی افریقا میں پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سابق نائب سفیر عدنان جاوید بھی الزامات کی زد میں ہیں تاہم پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سفارت کار عدنان جاوید نے نجی ٹی وی کے رابطے پر ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھی جوابی طور پر جنوبی افریقا کے سفارت خانے کی گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ ریونیو جنوبی افریقا میں پاکستانی سفارت کاروں کیخلاف الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔









