ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ اور ماہر ڈانسر شلپا شیٹھی اب کس بالی ووڈ ہیرو کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں انہوں نے ایک شو میں اس اداکار کا نام بتا کر سب کو حیران کردیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شلپا شیٹھی سے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی ووڈ میں کسی کو پسند کرتی ہیں؟
اس سوال پر اداکارہ پہلے تو کچھ دیر کے لیے سوچ میں پڑ گئیں اور پھر بالی ووڈ ہیرو کارتک آریان کا نام لے لیا۔
واضح رہےکہ کارتک آریان حال ہی میں سپر ہٹ فلم ”بھول بھلیاں ٹو“ میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئے ہیں ، ان کی لاجواب اداکاری کی وجہ سے ناصرف فلم کامیاب ثابت ہوئی بلکہ ان کی مداحوں میں بھی مزید اجافہ ہوا ہے۔









