کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں کوئی بھی امیدوار 25فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکا جس پر تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کر لی گئیں۔ خیال رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی کے حلقے این اے 240 ضمنی انتخاب ایم کیو ایم نے جیت لیا۔این اے 240 ضمنی الیکشن کے 308 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج میں ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر 10ہزار683 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔غیرسرکاری نتائج کے مابق ٹی ایل پی کے شہزادہشہباز 10ہزار618 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔مہاجرقومی موومنٹ کےسیدرفیع الدین8ہزار 383ووٹ لیکرتیسرےنمبرپررہے۔این اے240ضمنی انتخاب میں ووٹرزٹرن آؤٹ8.38 فیصد رہا۔
این اے 240ضمنی الیکشن،تمام امیدواروں کی ضمانت ضبط








