بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نجی ٹی وی کا مریم نواز کو الزامات ثابت کرنے کیلئے مباحثے کا چیلنج  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی ’’اے آروائی‘‘ کی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو چینل پر لگائے جانے والے الزامات کو ثابت کرنے کے لئے اوپن فورم پر مباحثے کا چیلنج دے دیا۔نجی ٹی وی کی طرف جاری بیان میں کہاگیاکہ مریم نواز کی جانب سےچینل پر جھوٹے اور بےبنیادالزامات کاسلسلہ جاری ہے، چینل انہیں اوپن فورم کو موقع دینے کے لئے تیارہے وہ چینل کےکسی بھی پروگرام یاپاکستان کےکسی پریس کلب میں اپنی پسندکےاینکرکولے کرآئیں اوربراہ راست مباحثہ کریں۔ چینل کےصدراورسی ای اوسلمان اقبال ان کےتمام الزامات کاجواب دیں گے ۔