بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف بھرپوراحتجاج ہوگا،اسد عمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت تحریک انصاف اسلام آباد کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا اجلاس میں اتوار کو ملک گیراحتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اتوار کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں احتجاج ہوگا،جبکہ علی نواز اعوان کی سربراہی میں احتجاج کی تیاریوں کےلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
اس موقع پر جنرل سیکریٹری تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پرامن اور بھرپور احتجاج کیا جاائے گا۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مہنگائی کیخلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دی رکھی ہے۔