بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے آئی بی کو سول افسران کی تعیناتیوں وترقیوں کیلئے خصوصی ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دیدیا 

اسلام آباد(صغیر چوہدری) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی ۔آئی بی کو سول افسران کی تعیناتیوں وترقیوں کیلئے سپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دیا گیا ہے۔ آئی بی بیرون ملک مخصوص تعیناتیوں کیلئے بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کے طور پر کام کرے گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئی بی کو سرکاری طور اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا، اس سے قبل اہم تقرریوں،تعیناتیوں،ترقیوں کیلئے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا تھا۔ آئی ایس آئی کو تمام پبلک آفس ہولڈرز آفیسرز گیٹیگری کیلئے نامزد کیا گیا ۔وہ اہم تقرریوں،تعیناتیوں وترقیوں میں سکریننگ کیلئے بطور خصوصی ایجنسی کام کرے گی۔