بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین نیب کی تقرری کامعاملہ ،وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کےد رمیان چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پراتفاق نہ ہوسکا۔حکومت کی طرف سے اخلاق تارڑ،بشیرمیمن ،آفتاب سلطان کے نام سامنے آئے

جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے جسٹس (ر) مقبول باقرکانام تجویز کیاتھا،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اس موقع پرگفتگو کرتےہوئے کہاکہ اپوزیشن کی دیگرجماعتوں سے بھی مشاورت چاہتاہوں،

انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں کےلیے قابل قبول ناموںکاپینل بھجوایاجائے،چیئرمین نیب کاعہدہ 2جون سے خالی ہے