بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز مشرف کی حالت کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دے دیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر جنرل (ـر) پرویز مشرف کی طبیعت ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق دبئی کے اسپتال میں زیر علاج پرویز مشرف کی حالت کو ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دے دیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر گیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر کی وطن واپسی متوقع ہے جنہیں ایئر ایمبولینس کے زریعے پاکستان واپس لانے سے متعلق ڈاکٹرز کا پینل فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے فیصلے کے بعد حکومت پاکستان سے اس حوالے سے رابطہ کیا جائے گا۔