نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی کھلاڑی ایشان کشن کی صرف تین میچز میں اچھی پرفارمنس انہیں 76 ویں نمبر سے ساتویں نمبر پر لے آئی ہے جس کے باعث آئی سی سی کی گورننگ باڈی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی کھلاڑی ایشان کشن نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی بیٹر رینکنگ میں 68 درجے ترقی حاصل کرکے 7 ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔
https://twitter.com/prosports_pk/status/1537354904175525888?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1537354904175525888%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fbolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2022%2F06%2F719968%2F
گذشتہ ہفتے ایشان کشن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹر رینکنگ میں 76 ویں نمبر پر موجود تھے جس کے بعد صرف تین اننگز میں انہوں نے دو نصف سنچریاں اسکور کیں اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی ٹاپ 10 میں جگہ بنالی۔
ایشان کشن نے بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب انہوں نے 76، 34 اور 54 رنز اسکور کیے تاہم صرف تین اننگز میں 54.66 کی اوسط سے 164 رنز ان کی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے کی ضمانت نہیں ہوسکتے۔
دوسری جانب انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں اب تک صرف 13 میچز کھیلے ہیں جس میں 37.75 کی اوسط سے انہوں نے 453 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 132.45 رہا ہے جس میں ان کی 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی بلے باز محمد رضوان جو اس وقت ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، پچھلے سال مسلسل رنز بنانے کے باوجود بھی ان کی پوزیشن میں اتنا بڑا اضافہ نہیں ہوا تھا۔
محمد رضوان یکم مارچ 2021 کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 43 ویں نمبر پر موجود تھے جو 20 جولائی 2021 کو 101.80 کی حیران کن اوسط اور 139.07 کے اسٹرائیک ریٹ سے 509 رنز بنانے کے بعد 7 ویں نمبر پر چلے گئے تھے۔
اس دوران رضوان نے 10 اننگز میں 6 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں تھیں۔
خیال رہے کہ یہ فیصلہ آئی سی سی کے لیے اچھا شگن نہیں ہے کیونکہ اس فیصلے سے گورننگ باڈی کے بھارت کے حق میں ہونے کی افواہوں کو تقویت ملتی ہے۔









