بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر قومی اسمبلی کی رمیش کمار کو ٹاسک فورس کا چیئرمین بننے پرمبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کو اقلیتوں سے متعلق ٹاسک فورس کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری اہم کردار ادا کر رہی ہے، ٹاسک فورس ملک بھر میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گی، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کمیٹی جلد ازجلد اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ڈاکٹر رمیش کمار نے بطور چیئرمین ٹاسک فورس تعیناتی قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد کی کی روشنی میں کی گئی ہے۔