بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارت کی پراکسی وار کا حصہ ہے،وفاقی وزیراطلاعات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے بہادری اور دلیری کے ساتھ افواج پاکستان کا ساتھ دیا اور دشمن کو شکست فاش دینے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ آج علی الصبح بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، جس میں معصوم بچوں کو بزدلانہ حملے میں شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دشمن نے ہمارے بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی سفاکیت اور کمزوری کا ثبوت دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ بھارت فتنہ الخوارج کے ذریعے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی کاروائیاں کروا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست ٹولیوں میں پھرتے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لے گی اور بھارت کی جاری پراکسی وار کو بھی ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، بلکہ ہم پہلے سے زیادہ اتحاد کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔