بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عامر لیاقت کی قبر کشائی کب ہوگی؟ میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
جوڈیشل میجسٹریٹ کراچی شرقی کی ہدایات کی روشنی میں سندھ پولیس سرجن نے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے 6 ارکان پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی 23 جون کو ہوگی۔
میڈیکل بورڈ کی سربراہی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کریں گی۔
ایڈیشنل پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر شاہد نظام، سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ فرانزک میڈیسن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر پرویز مخدوم، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لیاری کے شعبہ فرانزک میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہری رام لوہانا، سول اسپتال کراچی کے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر گلزار علی سولنگی اور جناح پوسٹ میڈیکل کالج کے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر محمد اریب بکھائی بورڈ کے ارکان ہوں گے۔