بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالیہ بھٹ نے کانز ریڈ کارپٹ پر ٹوٹے ہار کو کیسے سنبھالا؟

بالی وڈ کی حسینہ عالیہ بھٹ کا کانز فلم فیسٹیول 2025 کے ریڈ کارپٹ پر ٹوٹے ہار کو سنبھالتے ہوئے دیا گیا پوز تعریفوں کو مرکز بن گیا۔
عالیہ بھٹ کا فیشن سینس نہایت منفرد، جدید اور متوازن ہے۔ وہ ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں جو فیشن کو صرف لباس تک محدود نہیں رکھتیں بلکہ اسے ایک مکمل اندازِ زندگی کا حصہ بناتی ہیں۔

اپنے اعلیٰ فیشن سینس کا ثبوت دیتے ہوئے اس سال بھی عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2025 میں اپنی شاندار شرکت سے نہ صرف مداحوں بلکہ عالمی فیشن انڈسٹری کو بھی متاثر کیا۔

کانز فلم فیسٹیول 2025 کی اختتامی تقریب میں عالیہ نے گلوبل فیشن برانڈ گوچی کی پہلی ساڑھی پہنی۔
اس مونوگرام اور سوروسکی کرسٹل سے مزین نیوڈ کلر کے لباس نے ساڑھی، دوپٹہ اور مغربی انداز کو آپس میں ملا کر ایک نیا انداز پیش کیا۔
ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے عالیہ کا مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کا چوکر ہار اچانک کھل گیا۔ تاہم، عالیہ نے گھبرانے کے بجائے انتہائی پُروقار انداز میں اپنے ہاتھوں سے ہار کو تھام لیا اور کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے پوز دیا۔


یہ لمحہ کیمرے میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جہاں مداحوں اور فیشن ماہرین نے ان کے اعتماد اور پیشہ ورانہ رویے کی تعریف کی۔
عالیہ بھٹ کی وائرل تصاویر میں وہ اپنے ہاتھ کو بازو اور گرن کے درمیان رکھ کر پُراعتمادی کو چہرے پر سجا کر پوز دیتی دکھیں جس کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ انکی گردن کی زینت بننے والا ہار ٹوٹ چکا ہے۔
عالیہ کے اس ردعمل نے نہ صرف ممکنہ خرابی کو ایک یادگار لمحے میں بدل دیا بلکہ ان کی اسٹائل آئیکون کی حیثیت کو مزید مستحکم کیا۔
وائرل ہونے والی تصاویر یہاں دیکھیں:

عالیہ بھٹ نے کانز ریڈ کارپٹ پر ٹوٹے ہار کو کیسے سنبھالا؟
"عالیہ