بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان کا بجٹ اجلاس دوسری بار مؤخر، آج پھر طلب

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کا بجٹ اجلاس دوسری بار مؤخر ہونے کے بعد آج پھر طلب کرلیا گیا۔

بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کیا جائے گا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تاخیر کی وجہ ترقیاتی بجٹ کی ایڈجسٹمنٹ اور حکومتی اراکین کی اسکیموں کو بجٹ کا حصہ بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کرنے والے پارلیمنٹیرینز کی اسکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

اس سے پہلے بلوچستان اسمبلی کا بجٹ سیشن 17 جون اور پھر 20 جون کو طلب کیا گیا تھا۔ سرکاری طور پر بجٹ اجلاس مؤخر کرنے کی وجہ وزیراعلیٰ کی مصروفیات کو بتایا جارہا ہے۔