پاکستانی سینئر اداکارہ عظمیٰ بیگ اور اسٹار احد رضا میر کی ایک دوسرے سے بے تکلفی اور گلے لگانا سوشل میڈیا صارفین کو برہم کر گیا۔
رمضان اسپیشل ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘نیک بخت عرف بختو’ کا کا کردار ادا کر کے سب کے دل جیتنے والی عظمیٰ بیگ کے دیگر مشہور ڈراموں میں ‘آنگن’ اور ‘ہم تم’ میں بھی کام کیا اور آج کل ڈراما ‘میری تنہائی’ میں نظر آرہی ہیں۔
عظمیٰ بیگ نے کرئیر میں کم ڈرامے کیے ہیں لیکن جتنے بھی کیے ہیں ان سب میں انکی پرفارمنس کو خوب داد ملی۔
اپنی اداکاری سے سب کو گرویدہ بنانے والی عظمیٰ بیگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ احد رضا میر سے بغل گیر ہوتی نظر آئیں۔
دراصل عظمیٰ بیگ ایک حالیہ تقریب میں اپنے ‘ہم تم’ کے ساتھی اداکار احد رضا میر سے ملیں۔
اس موقع پر انہوں نے احد کو گلے لگایا اورپھر دونوں آپس میں باتیں کرتے نظر آئے۔ احد رضا میر بھی خوش دلی سے ان کی باتیں سنتے اور ان کے ساتھ ہنستے مسکراتے دکھائی دیے۔
روانگی کے وقت احد نے عظمیٰ بیگ کو الوداع بھی کہا اور ایک اور بار گلے لگایا۔ اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
ان ناقد نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ڈراموں میں بیٹا یا پوتا بن جانے سے کوئی سچ میں وہ نہیں ہوجاتا، ایسے گلے کون لگاتا ہے ایک نامحرم کو’ ، ایک اور ناقد نے لکھا کہ ‘آنٹی، آپ بیچارے احد کو کیوں ڈرا رہی ہیں؟’
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘آنٹی، آپ غلط رضا میر کو گلے لگا رہی ہیں یہ احد ہے آپکی عمر کے تو ان کے ابّو آصف رضا میر ہیں۔’
ایک صارف نے تنقید کی کہ ‘یہ ہر کسی کو گلے لگانے کی روایت اتنی عام کیوں کر دی گئی ہے؟ کہاں لکھا ہے ایسے نامحرموں کو گلے لگانا جائز ہے؟’









