اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50 ویں نمبر پر ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 1 اور مریض انتقال کر گیا۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 113 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 85 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں ایک پھر کورونا وائرس بے قابو، تازہ ترین اعدادوشمار جاری
