بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے

جدہ: وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
 جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے۔
 وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحیٰ سعودی عرب میں منائیں گے اور اسی دن سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود، اور علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
  وزیراعظم اور پاکستانی وفد عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے ۔