بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرکٹر حسن علی اور اہلیہ کی حمایت میں مداح سامنے آگئے

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے اور ان کی اہلیہ پر تصاویر شیئر کرنے کے بعد ہونے والی تنقید پر ان کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔
حسن علی نے حال ہی میں اہلیہ سامعہ آرزو کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی تھیں، جن پر تنگ نظر لوگوں نے ان کی تعریفیں کرنے کے بجائے ان پر تنقید کی اور ان کی اہلیہ کو شرم کا درس دیا۔
حسن علی نے اہلیہ سامعہ آرزو کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کے سیر کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں کو ان کی اہلیہ کا لباس پسند نہیں آیا اور انہوں نے انہیں اخلاقی اقدار کا سبق بھی دیا۔
تصاویر میں کرکٹر کو اہلیہ اور کم سن بیٹی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے اور سامعہ آرزو کو مکمل پینٹ شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے مگر اس باجود لوگوں کو ان کا لباس پسند نہیں آیا۔
لوگوں کی تنقید کے بعد کرکٹر کے مداح بھی حمایت میں سامنے آگئے اور انہوں نے ان کی تصاویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں منفی لوگوں کے تبصروں پر دھیان نہ دھرنے کی اپیل کی۔
بعض لوگوں نے ان کی تصاویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے لباس کی تعریفیں کیں اور انہیں بتایا کہ وہ بہت ہی پیارے لگ رہے ہیں، وہ تنقید کرنے والوں کے تبصروں پر دھیان دیے بغیر اپنی چھٹیاں انجوائے کریں۔