بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ میں بھی مہنگائی نے پنجے گاڑ لیے اور پہلی بار مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں بھی مہنگائی میں1.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور بینک آف انگلینڈ نے خبردار کیا کہ اس سے بھی بدترین صورتحال ہو سکتی ہے کیونکہ تمام جی سیون ممالک میں برطانیہ میں افراط زر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کے تاریخی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ مئی کی افراط زر مارچ 1982 کے بعد سب سے زیادہ تھی اور اس میں مزید تنزلی آئے گی اور حالات بد سے بدتر ہوں گے۔
تیل کی کمی کی وجہ سے برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی ریلوے ہڑتال کی گئی اور محکمہ ریلوے سے وابستہ ہزاروں افراد کام چھوڑ کر ہڑتال پر چلے گئے۔ تنخواہوں میں کمی سے پریشان تقریباً 50 ہزار سے زائد ملازمین جمعرات اور ہفتے کو بھی ہڑتال کریں گے۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ کی قدر میں بھی واضح کمی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے سرمایہ کار برطانیہ میں مسلسل خطرے کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں۔