بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینٹ کمیٹی؛ حج سے محروم 67 ہزار پاکستانیوں کو رقم واپس کرنے کا حکم

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) سینٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے حج سے محروم رہ جانے والے 67 ہزار پاکستانیوں کے 36 ارب 43 کروڑ روپے بغیر کسی کٹوتی کے15 اگست تک واپس کرنے کا حکم دید یا۔

36 ارب 43 کروڑ بغیر کٹوتی 15 اگست تک واپس کیے جائیں، 41 پرائیویٹ حج آپریٹرز سے فہرست منگوانے کی ہدایت ،مشاہیر سروسز ، ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ ،خوراک ،کیٹرنگ ٹھیکوں میں شفافیت یقینی بنا ئی جا ئے۔