اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک تازہ سروے رپورٹ کے مطابق 67فیصد پاکستانیوں نے ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد کی حمایت کردی۔غیرسرکاری تنظیم ’’آئی آرآئی ایس‘‘ کی طرف سے پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں سروے کیا گیا ۔سروے میں لوگوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ کیا سمجھتے ہیں کہ اگلے انتخابات کب ہونے چاہئیں؟ جس کے جواب میں 67فیصد یعنی دوتہائی اکثریت سے زیادہ لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ ملک میں فوری عام انتخابات منعقد ہونے چاہئیں۔
67فیصد پاکستانیوں نے فوری انتخابات کی حمایت کردی








