اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے کینیڈین رکن پارلیمنٹ کے عسکری قیادت کے خلاف بیان پر کینڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ خیز و غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر اسلام آباد میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مذکورہ بیان سفارتی آداب و تعلقات کے خلاف ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔
عسکری قیادت کیخلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی








