بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یکم جولائی سے بجلی ساڑھے تین روپے مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یکم جولائی سے بجلی ساڑھے تین روپے مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف پر کیا جائے گا۔یکم جولائی سے فی یونٹ قیمت 16روپے 91پیسے سے بڑھ کر 20روپے 41پیسے ہو جائے گی ۔ اسی طرح یکم اگست کو بجلی مزید ساڑھے تین روپےمہنگی کی جائے گا جس کے بعد بنیادی ٹیرف بڑھ کر23روپے 91پیسے ہوجائے گا ۔اس کے بعد یکم اکتوبر کو مزید 90پیسے اضافہ کیا جائے گا  اور یکم اکتوبر سے بجلی کا فی یونٹ بڑھ کر   24روپے82 پیسے ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس اضافے کا اطلاق ماہانہ 200یااس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔