اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معیشت اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں چین کی ناظم الامور پینگ چُن ژو کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
وزیر خزانہ نے چینی ناظم الامور کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکومت کی مکمل معاونت کا یقین دلایا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف پاکستان کی معیشت کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہو گی۔
سی پیک پاکستان کی معیشت کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، مفتاح اسماعیل








