بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیمنٹ ، سٹیل ، چینی ، آئل اینڈ گیس ، فرٹیلائزر، ٹیکسٹائل ، آٹو انڈسٹری و دیگر پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے بڑی صنعتوں جن میں  سیمنٹ ، سٹیل ، چینی  ، آئل اینڈ گیس ، فرٹیلائزر، ٹیکسٹائل ، آٹو انڈسٹری،  سگریٹ مینو فیکچرنگ  انڈسٹری پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  معاشی ٹیم کے اجلاس میں  کہا کہ  سپر ٹیکس سے مراد  غربت کو کم کرنے کا ٹیکس  ہے جو  بڑی صنعتوں پر لگایا جا رہا ہے ۔ کسی نہ کسی شکل میں  دو ہزار ارب روپے کا ٹیکس غائب ہو جاتا ہے ۔