اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہا کہ 15 کروڑ تک سالانہ آمدن حاصل کرنے پر ایک فیصد سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 20 کروڑ تک سالانہ آمدن حاصل کرنے والوں پر دو فیصد سپر ٹیکس جبکہ 25 کروڑ روپے سالانہ کمانے والوں پر تین فیصد سپر ٹیکس عائد کیا جا رہاہے ۔









