بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لارڈز ٹیسٹ کے دوران شبمن گل اور زیک کرولی کے درمیان گرما گرمی

لندن(نیوز ڈیسک)لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی کپتان شبمن گل اور زیک کرولی کے درمیان گرما گرمی سے ماحول کچھ دیر کے لیے تلخ رہا۔

شبمن گل نے زیک کراؤلی سے زور دار الفاظ میں جواب مانگا، دونوں نے ایک دوسرے کو انگلی دکھائی جبکہ ڈکٹ بھی اس تکرار میں شامل ہوگئے۔

سابق انگلش بولر ٹم ساؤدی نے شبمن گل کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گل نے خود بھی دوسرے دن کے دوران مینجمنٹ بریک لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام باتیں کھیل کا حصہ ہوتی ہیں ایسی حرکات آخری دنوں میں مزہ بڑھاتی ہیں، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیز رفتار اور پرانی طرز کی کرکٹ دیکھنے کو ملی اور دونوں ٹیموں نے زبردست جوش و ولولہ دکھایا۔

دریں اثنا سابق انگلش بیٹر کیون پیٹرسن نے میچ کے دوران شبمن گل اور زاک کراؤلی کے درمیان گرما گرم لفظی جنگ کو کھیل کی خوبصورتی قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ آن فیلڈ‘‘نیڈل’’(تنگ کرنا)، انگلی سے اشارہ کرنا اور تھوڑی سی جارحیت، ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو نیڈل کی ضرورت ہے۔ انگلی دکھانا اور تھوڑی سی شدت، آج اور کل کے لیے ایک بہترین نسخہ ہے۔ جب جذبات ابھرتے ہیں اور حرکات پار کر جاتی ہیں، تو یہ دلکش ہوتا ہے، میں اسے پسند کرتا ہوں۔