بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طلاق کی خوشی میں شوہر نے دودھ سے نہا کر جشن منایا، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست آسام میں ایک شخص نے طلاق کا فیصلہ سننے کے بعد انوکھے انداز میں خوشی منائی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، مانک علی نامی شخص کو جیسے ہی اس کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے اس کی طلاق کی درخواست منظور کر لی ہے، اس نے فوری طور پر اپنے گھر کے باہر آ کر اعلان کیا کہ وہ اب “آزاد” ہے۔ خوشی کے اظہار کے طور پر مانک علی نے خود پر دودھ انڈیل کر جشن منایا۔

ویڈیو میں مانک علی کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی دو مرتبہ گھر چھوڑ کر جا چکی تھی، لیکن وہ خاموشی سے یہ سب اپنے خاندان کی خاطر برداشت کرتا رہا۔ تاہم جب حالات ناقابلِ برداشت ہو گئے، تو اس نے عدالت سے رجوع کیا، اور آج فیصلہ اس کے حق میں آ گیا۔

مانک علی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے ملا جلا ردِ عمل ظاہر کیا۔ کچھ لوگوں نے جشن منانے کے اس طریقے کو انوکھا اور دلچسپ قرار دیا، جبکہ کچھ نے طلاق جیسے حساس معاملے پر خوشی منانے کو نامناسب کہا۔